Directors

بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب یوسف ایچ شیرازی

جناب شیرازی صاحب نےپنجاب یونیورسٹی سےوکالت (ایل ایل بی)،بیچلرز آف آرٹس، اور ڈپلومہ اِن جرنلزم اور بعد ازاں اے ایم پی ہارورڈ یونیورسٹی سے کیا۔آپ نے آٹھ سال سینٹرل سپیرئیر سروسز آف پاکستان کی مالیاتی خدمات میں فرائض انجام دئیے۔جہاں آپ نے کاروبار کرنے اور ٹیکس کی جانچ کے حوالے سے پچاس رپورٹس بھی مرتب کیں۔ آپ سات عدد کتابیں بھی تحریر کر چکے ہیں،جس میں شامل ایک کتاب “ایڈ اورٹریڈ“کورائٹرز گلڈ کی جانب سے بیسٹ بک آف دی ائیر قرار دیا گیا۔ آپ اکانومی کے موضوع پر کالم بھی تحریر کرتے ہیں۔
جناب شیرازی صاحب اٹلس گروپ کے چیئرمین ہیں جو کہ ہنڈا جی ایس یواسا،مین اور ڈینسوکے باہمی اشتراک سے وجود میں آئی۔ آپ دو مرتبہ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔آپ کراچی اسٹاک ایکسچینج، لاہور اسٹاک ایکسچینج اور انٹر نیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی اراکین میں شامل ہیں۔ آپ ہارورڈ بزنس اسکول کی ایلومنائی ایسو سی ایشن کے بورڈ میں شامل رہنے کے ساتھ ساتھ ہارورڈ کلب آف پاکستان اور ہارورڈ بزنس اسکول کلب آف پاکستان کے بانی بھی ہیں۔ آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی،نیوی وار کالج اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کی وزیٹنگ فیکلٹی کا حصہ ہیں۔آپ جی آئی کے،لمس،ایف سی کالج(چارٹرڈ یونیورسٹی)،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔اس سے قبل آپ فوجی فائونڈیشن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ۔اسپیس اینڈ ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن(اسپارکو)کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 23 مارچ 2013 کو آپ کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور 30 جون 2006 کو ستارہ ایثار سے نوازا گیا۔فارمین کرسچن کالج کی جانب سے بطور کاروباری شخصیت غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے پر بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جناب فراہیم علی خان

جناب فراہم علی خان جنرل مینجمنٹ،ٹیکس،قانونی معاملات اور سرمایہ کاری میں 47سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔آپ نے 1965 میں کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن اور اسی سال کراچی یونیورسٹی سے قانون میں ڈگری حاصل کی۔آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی ،یو ایس اے کے سینئر منیجر پروگرام ، استین فورڈ یونیورسٹی،یو ایس اے کے فنانشیل مینجمنٹ پروگرام اورانسیڈیونیورسٹی فرانس کے جنرل مینجمنٹ پروگرام میں شرکت کی۔

جناب جاوید اقبال احمد

جناب جاوید اقبال نے اے ایم پی ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن یو ایس اے جبکہ آئی ایم ڈی لوسسنائی سوئزرلینڈ سے آئی پی بی ایم کیا ہے۔ آپ نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے بھی کیا ہے۔ آپ اٹلس گروپ کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ پاکستان کے مالیاتی اور صنعتی شعبوں میں کام کرنے کا 48سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔آپ نے اٹلس گروپ کی ہنڈا جاپان،جے ایس بی جاپان،بینک آف ٹوکیو،ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور آئی این جی کے ساتھ باہمی اشتراک کے عمل میں کمپنی کی قیادت کی۔

جناب افتخار ایچ شیرازی

جناب افتخار ایچ شیرازی گروپ ڈائریکٹر ہولڈنگ کمپنیز اور شیرازی انویسٹمنٹس (پرائیوٹ )لمیٹڈ، شیرازی کیپیٹل (پرائیوٹ)لمیٹڈ،شیرازی (پرائیوٹ)لمیٹڈ کے وائس چیئرمین اور اٹلس فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔آپ نے کالج آف ناٹری ڈیم ،یو ایس اے سے فنانس میں بیچلرز آف سائنس اور ہارورڈ بزنس اسکول سے او پی ایم مکمل کیا۔آپ بینک آف ٹوکیو ۔مٹسوبشی،یامیچی سیکیورٹیز اور ٹویوٹاٹشوشو کارپوریشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں 7 سال خدمات انجام دی ہیں جس میں سے ایک سال آپ بطور وائس پریزیڈنٹ بھی رہے ہیں۔

جناب نور اللہ

جناب نور اللہ شیرازی انویسٹمنٹس (پرائیوٹ )لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ آپ کو اٹلس گروپ میں اور اس کے علاوہ بھی انتظامی امور میں خدمات انجام دینے کا 20 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ آپ نے 1987میں کراچی یونیورسٹی سے بیچلرز ان کامرس ، 1990میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس سے امتحان پاس کیا اور 1992 میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکائونٹنٹس ۔یو کے سے امتحان پاس کیا۔ آپ نے 2001 میں ہارورڈ بزنس اسکول یو ایس اے سے مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام مکمل کیا۔فروری 1996 میں آپ نے اٹلس ہنڈا لمیٹڈ بطور منیجر کاسٹ جوائن کی ۔بعد ازاں 1995میں آپ کا تبادلہ ہولڈنگ کمپنی۔شیرازی انویسٹمنٹ لمیٹڈ میں کر دیا گیا۔ اس سے پہلے آپ آدم جی انشورنس،اپولو ٹیکسٹائلز ملز اور دیگر کمپنیوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نور اللہ

ڈائریکٹر

جناب نور اللہ شیرازی سرمایہ کاری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایسآئیل) ہے. وہ اندر اور باہر کے انتظام اٹلس گروپ کے تجربے کے 20 سال سے زیادہ ہے. انہوں نے کہا کہ کراچی، پاکستان کی یونیورسٹی سے 1987 میں کامرس کے بیچلر کیا اور 1990 ء میں پاکستان کی لاگت & مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے انسٹی ٹیوٹ (ICMAP) کے امتحانات پاس کیا اور منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ – UK (CIMA)، 1992. انہوں نے پروگرام کے لئے مکمل انتظام ترقی ہارورڈ بزنس اسکول سے (PMD)، 2001. میں امریکہ نے فروری 1992 ء میں انہوں نے منیجر لاگت کے طور اٹلس ہنڈا لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں کمپنی کو منتقل کر پر – جنوری 1995. اس سے قبل میں SIL، وہ آدم جی انشورنس، اپالو ٹیکسٹائل کے لئے کام کیا ملز اور چند دیگر تنظیموں.